پشین؛ سوئی سدرن گیس زونل آفس میں کھلی کچہری، کنکشن اور بلنگ سے متعلق شکایات 

2

پشین ،22 مارچ( اے پی پی ):  وزیر اعظم  پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی ہدایت پر سوئی سدرن گیس پشین زونل آفس میں کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس   دوران    زونل منیجر  رسول جمال خٹک  نے براہ راست صارفین کی شکایات سنیں اور ان کے ازالے کےلیے موقع پر ہدایت جاری کیں۔

 کھلی کچہری میں زونل منیجر کے علاوہ انچارج بلنگ محمد طاہر کاکڑ ، سی آر ڈی انچارج واسع آغا ،انجارج ریکوری قدرت اللہ آغا نے عوام کے سولات سنے اور ان کے جوابات دیئے۔  پشین کے مختلف علاقوں سے صارفین نے کنکشن اور بلنگ سے متعلق مختلف شکایات درج کروائیں جن پر متعلقہ زونل منیجر پشین رسول جمال خٹک نے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ زونل منیجر نے  صارفین کو شکایات کے فوری ازالے کی یقین دھانی کروائی ۔