پنڈی بھٹیاں؛پولیس نے دیسی شراب تیار کرنے والی بھٹی پکڑ لی، ملزمان گرفتار

13

پنڈی بھٹیاں،03مارچ(اے پی پی):تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےدیسی شراب تیار کرنے والی بھٹی پکڑ لی ہے اور موقع سے بھاری مقدار میں دیسی شراب اور لاھن برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق ملزمان نے شراب کشید کر کے میلہ سخی سرور پر فروخت کرنی تھی جبکہ یہی شراب لاہور اور فیصل آباد بھی فروخت کی جاتی تھی۔

 پولیس نے ملزمان کوگرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔