ژالہ باری سے گندم کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، رائو اجمل

29

اسلام آباد۔27مارچ  (اے پی پی):مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی رائو اجمل نے کہا ہے کہ ژالہ باری سے گندم کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔پیر کو قومی اسمبلی میں  نکتہ اعتراض پر کہا کہ ژالہ باری سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے،بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا اسی طرح سائیوال، گوجرہ سمیت دیگر علاقوں میں نقصان ہوا ہے وہاں پر کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے۔مولانا جمالدین  نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہمارے علاقے میں ڈرون حملے ہوئے جس میں دو معصوم بچے شہید ہوئے اس کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں۔ بریگیڈئیر کمال مصطفی کو شہید کیاگیا  ان دونوں واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔