کوئٹہ میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش، موسم خوشگوار

2

کوئٹہ، 18 مارچ(اے پی پی ):صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ دن بھر  وقفے وقفے سے جاری رہا  جس کے نتیجے میں موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے نکال  لئے ہیں  ، بارش کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے  جس کی نکاسی کے لئے میونسیپل کارپوریشن کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر رکھا ہے۔

ذندہ دلان کوئٹہ بارشوں کے باعث  سردی کی  واپسی کو  سے خوب  محضوظ ہو رہے ہیں ۔بارشوں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے پارکوں اور تفریح مقامات کے ساتھ ساتھ باربی کیو اور کھلے مقامات پر واقع چائے خانوں کا رخ کرلیا ہے۔