ہرنائی: بارش کا سلسلہ جاری،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک معطل

4

ہرنائی،29 مارچ(اے پی پی ):  ہرنائی و گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔

 ندی نالوں میں سیلابی ریلے اور بائیس میل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔  بارش سے کچے مکانات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔