ہرنائی:02 مارچ(اے پی پی ): بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح ہرنائی میں بھی بلوچ کلچر ڈے جوش وخروش سے منایا گیا نوجوانوں نے بلوچی دستار واسکٹ پہن کر بلوچی ثقافت کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ کلچر کسی بھی قوم کی شناخت کی علامت ہے اس دن کو منانے کا مقصد بلوچ کلچر کو روشناس کرانا اور انہیں امن و محبت کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال پرانی بلوچ ثقافت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے آج اپنی ثقافت کو مناکر اتحاد و اتفاق دوستی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔