احمدپورشرقیہ: یوم شہادت حضرت علی ؑ عقیدت واحترام سے منایا گیا،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

12

احمدپورشرقیہ(اےپی پی)ملک بھر کی طرح تحصیل احمدپورشرقیہ کے نواحی علاقہ جانوالہ میں بھی یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام عقیدت واحترام سے منایا گیا۔  یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر جانوالہ میں صبح دربار  گانمن جتی ستی سے جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ذوالفقار بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ زینبیہ میں اختتام پذیر ہوا بعد ازاں مجالس عزا ہوٸی جس میں ذاکر سید عمار حیدر بخاری اور ذاکر سید علی حیدر بخاری نے خطاب کیا۔

 یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے،  جلوس اور مجالس عزا پر ڈی ایس پی سرکل احمدپورشرقیہ فرخ جاوید اور ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید غلام رسول بھٹی اسپشل برانچ سیکیورٹی برانچ اور قومی رضا کاران نے ڈیوٹی سرانجام دی  اور جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو ایس او پیز کے مطابق یقینی بنایا گیا ۔جلوس اور مجالس عزا میں ہر شخص کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا گیا۔