اوکاڑہ:ریسکیو 1122نے پیٹرول پمپ کے شیڈ کولگنےوالی آگ پر قابو پا لیا

9

اوکاڑہ،13اپریل (اے پی پی): ایم اے جناح روڈ پر واقع پی ایس او پیٹرول پمپ کے شیڈکو آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو فائر فائٹرز نے پندرہ منٹوں میں فائر فائٹنگ کر کے آگ پر قابو پاتے ہوئے پٹرول پمپ اور ملحقہ آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق آگ شیڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔