ملتان؛عید الفطر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر شہربھر میں صفائی مہم جاری

8

ملتان،21 اپریل(اے پی پی): عید الفطر کے سلسلے میں شہر بھر میں صفائی و سیوریج شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی جمعتہ الوداع پر عبادت گاہوں کی خصوصی صفائی میں سرگرم عمل ہیں اور مساجد کی اطراف میں کوڑے کے ڈھیر اور فلتھ ڈپوز کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور مرکزی علاقوں میں  نئے ڈسٹ بن اور کنٹینرز کی تنصیب کا عمل بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ عید الفطر پر تمام عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید ایام میں صفائی شکایات کیلئے 1139 کنٹرول روم بھی فعال رہے گا۔