ملتان، 10 اپریل (ا ے پی پی ): ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن بیورو حسنین خالد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ورکنگ اور کارکردگی بارے ڈائریکٹر پروگرام کو بریفنگ دی ۔
ڈائریکٹر پروگرام نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ہوسٹل کا معائنہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی ۔انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو دی جانے والی سہولیات اور کارکردگی بارے اطمینان کا اظہار کیا
ڈائریکٹر پروگرام حسنین خالد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا۔بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ حکام نے ڈائریکٹر پروگرام کو عمارت کی تعمیر اور مقررہ وقت میں تکمیل بارے بریفنگ دی۔