نوشہرہ ورکاں؛رمضان اسپیشل پیکج کے تحت ایک لاکھ 35 ہزار آٹے کے تھیلے مفت تقسیم ، اسسٹنٹ کمشنر 

10

نوشہرہ ورکاں، 13 اپریل( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر میاں اظہر طارق وٹو نے کہا کہ  تحصیل نوشہرہ ورکاں میں رمضان اسپیشل پیکج کے تحت ایک لاکھ 35 ہزار، دس کلو وزن  کے آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں اور  تحصیل نوشہرہ ورکاں میں پچیس رمضان المبارک تک مستحق  افراد کو مزید 30 ہزار تھیلے دئیے جائیں گے اور اس کام میں شفافیت کو برقرار رکھ کر مستحقین تک آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوشہرہ ورکاں پریس کلب رجسٹرڈ آفس میں میٹ دی پریس پروگرام میں خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہ ہے کہ شہر کے مختلف چوراہوں کی خوبصورتی کے لیے عوامی تعاون سے کام ہو گا، نمائشی گھوڑے رکھنے کے علاوہ چند مین شاہراوں پر خوبصورت انٹرس گیٹ بنائے جائیں گے۔

پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں آفس میں ماہانہ اجلاس منعقد ہوا  اور میٹ دی پریس پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق وٹو  پریس کلب آفس پہنچے تو صدر پریس کلب راشد محمود خاور اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر شرکاء کے لیے افطاری کا اہتمام  بھی کیا گیا تھا۔