نوشہرہ ورکاں: گندم کی کٹائی اور منڈیوں میں فصل کی آمد کا آغاز

25

نوشہرہ ورکاں،10اپریل (اے پی پی):سندھ اور جنوبی پنجاب کے بعد وسطی پنجاب میں ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی   خوبصورت طلائی کلر کی فصلوں گندم کی کٹائی اور منڈیوں میں فصل کی آمد کا آغاز ہو گیا۔

تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زرعی رقبے پر گندم کی فصل کاشت کی جاتی ہے اور حالیہ سیزن  میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے تیار فصلیں زمین بوس ہو گئیں اور فی ایکڑ پیداوار پانچ سے دس من کم ہونے کا اندیشہ ہے، سرکاری طور پر گندم کا ریٹ 3900 سو روپے فی چالیس کلو گرام مقرر ہے اور اوپن مارکیٹ میں چار ہزار سے 4200 سو روپے خرید کی جا رہی ہے، کاشتکاروں اور زمینداروں کا خیال ہے کہ فی ایکڑ پیداوار 40 سے 45 من گندم ملنے کا امکان ہے اور گندم کی کٹائی کا آغاز قدیمی کثر درانتی سے افرادی قوت کے ذریعے  ہو گیا ہے،گندم کی کٹائی کے سیزن میں مزدور طبقہ افراد کی روزی میں اضافہ ہو جاتا ہہے اور فی ایکڑ کٹائی کے لیے کاشتکار کو 35 سے 40 ہزارکا سامنا ہو گا اور مہنگائی کے اس دور میں مویشیوں کے استعمال کے لیے گندم کا بھوسہ محفوظ کرنے کے لیے قدیمی سلسلے کا حصہ تھریشر  مشین بھی استعمال میں لائی جا رہی ہے۔