اسلام آباد,28اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے ملاقات کی اور قومی اسمبلی کی طرف سے وزیرِ اعظم پر مکمل اعتماد کے اظہار پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق حنیف عباسی نے وزیرِ اعظم کو یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے فعال ہونے پر عوامی پذیرائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور وزیرِ اعظم کی عوامی فلاح کے اس منصوبے میں ذاتی دلچسپی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔