پاراچنار ، 10 اپریل (اے پی پی ): ہر سال کی طرح امسال بھی ضلع کرم پاراچنار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں جانبحق ہونے والے طوری بنگش اقوام کے افراد کی یاد میں یوم شہدائے کرم منایا گیا۔
اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں شہداء طوری بنگش اقوام کی تصویریں آویزاں کی گئی تھی اور قرآن خوانی کی گئی جس میں کثیر تعداد میں بزرگوں اور جوانوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ملک خداداد پاکستان کے خاطر شہید ہونے والے افراد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔