ہرنائی،21 اپریل(اے پی پی ): پانچ روز سے بند ہرنائی شاہراہ عرضی طور پر بحال کردی گئی ہے ۔
بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے مطابق شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی تھیں، شاہراہ بحال ہونے سے پہاڑی سلسلوں میں پھنسے ہوئے مسافر ہرنائی پہنچ گئے۔