پاکستان کو با صلاحیت تجربہ کار اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے، رانا اظہر جہانگیر

9

نوشہرہ ورکاں ،12اپریل( اے پی پی): گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں  پی پی 55 سے جماعت اسلامی کے امیدوار رانا اظہر جہانگیر  نے کہا کہ پاکستان کو با صلاحیت تجربہ کار اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی ملک اور عوام سے محبت رکھنے کے ناطے سے 2023 کے انتخابی عمل میں شامل ہو چکی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے اپنے آبائی گاؤں عابد آباد میں پریس کانفرس کے دوران کیا ۔  انہوں نے کہا کہ قدرت نے انہیں عوامی حمایت سے حلقے کی قیادت کا موقع دیا تو عوام کو  مایوس نہیں کریں گے اور  کہا کہ رمضان المبارک میں قدرت کاملا کی عنائیات سمیٹنے والے لوگ خوش نصیب ہیں، رمضان المبارک میں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا گو رہنا چاہیے۔

 رانا اظہر جہانگیر کی جانب سے پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں اور دیگر صحافتی تنظیموں کے ارکان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام بھی کیا   گیاتھا۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں میں میاں لیاقت علی،مظہر اقبال ساجد،ڈاکٹر محمد ادریس،  راسخ حسن خاں  ،اور سپوٹرز بھی شریک تھے۔