پنڈی بھٹیاں؛ 28 ملین سے زائد مالیت کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے

15

پنڈی بھٹیاں،10اپریل( اے پی پی): عارف شہید پولیس لائنز حافظ آباد میں تقریب حوالگی مال مسروقہ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او ڈاکٹر فہد احمد نے28 ملین سے زائد مالیت کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا، مال مسروقہ 27 چوروں ڈکیتوں سے برآ مد کیا گیا تھا۔

مال مسروقہ میں لاکھوں روپے نقدی،ڈمپر، کار،  ٹریکٹر ٹرالی، مال مویشی، طلائی زیورات ،موٹر سائیکل، زرعی موٹریں، پک اپ اور  موبائل فونز سمیت دیگر شامل تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضلع بھر میں سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان ڈکیتی،راہزنی، ہائی وے رابری، مویشی چوری، نقب زنی جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔جن  سے بڑی تعداد میں وارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔