کمشنر انجینئر عامر خٹک کا زیر تعمیر نشتر2 ہسپتال کا دورہ

12

ملتان،26 اپریل(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے زیر تعمیر نشتر2 ہسپتال کا دورہ کیا۔،کمشنر نے 3 شفٹوں میں لیبر لگانے کی ہدایت کی اور کہا سول ورک کو 30 مئی سے پہلے مکمل کیا جائے،روزانہ کی بنیاد پر نشتر 2 پر ورک پراگرس بارے رپورٹ لی جائے گی اور کہا سیوریج، رنگائی، سیلنگ کا کام جلد شروع کیا جائے،حکومت پنجاب کی جانب سے منصوبے کے لئے تمام فنڈز مہیا کئے جارہے اور کمشنر آفس کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے اور کہا منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔ اس موقع پروائس چانسلر نشتر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف موجود تھے اور آئی ڈیپ، ہائی وی حکام بھی موجود تھے۔