گوجر خان،28 اپریل( اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان مراد حسین نیکوکارہ نے کہا ہے کہ عوام کو ڈینگی وائرس سے بچانے کے لئےڈینگی مچھر کی افزائش کے عمل کو ۔روکنے کا کام جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل میں ایمرجنسی رسپانس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کو روکنے کے لئے سرویلینس کے عمل کو مزید تیز رکھنے و افسران کو فیلڈ ٹیموں سے باہمی رابطے کو افعال رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔