گوجر خان میں گندم کی فصل کی کٹائی و گہرائی میں تیزی، سرکاری ذخائر میں گندم محفوظ رکھنے کا عمل شروع

7

گوجرخان،26 اپریل(اے پی پی ): تحصیل گوجر خان میں گندم کی فصل کی کٹائی و گہرائی کے کاموں میں تیزی، مقامی زمیندار قدیم وجدید انداز سے گندم کی فصل کی کٹائی کو موسمی خدشات کے پیش نظر جلد محفوظ بنا رہے ہیں۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان مراد حسین نیکوکار نے  اے پی پی  سے گفتگوکرتے ہوئے  بتایا کہ گندم کو سرکاری ذخائر میں محفوظ رکھنے کا عمل شروع کر دیاگیا ہے جیسے چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔