ہرنائی؛ پنجاب قومی شاہراہ بحال ، گاڑیوں کی آمدورفت شروع

6

ہرنائی،10 اپریل(اے پی پی ):ہرنائی سنجاوی کے درمیان  پنجاب قومی شاہراہ کو محکمہ بی اینڈ آر نے بحال کردیا ہے جو پچھلے ایک ہفتے سے بند تھی۔

محکمہ موصلات کے صوبائی حکام نے شاہراہوں کی بحالی کےلئے ہرنائی کے ضلعی محکمہ کو گریڈر فراہم کیا  جس سے شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بحال کردیا گیا۔

عوامی حلقوں  نے محکمہ موصلات کی جانب سے ہرنائی کو نیوگریڈر کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ہے۔