وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

27

اسلام آباد،25مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پروپیگنڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ جی۔20  اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مذموم کوشش کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔

 وزیرِاعظم نے وزیرِ خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔