وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات

3

کراچی،26مئی(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔  ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیرِاعظم کا وفاقی حکومت کے سندھ بالخصوص کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

 گورنر سندھ نے وزیرِاعظم کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔