ڈینگی کا مکمل خاتمہ عوام الناس کی مؤثرشرکت وآگاہی سے ممکن ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراٹک

4

اٹک، 26 مئی(اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک عدنان انجم راجہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ عوام الناس کی مؤثرشرکت وآگاہی سے ممکن ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراسداسماعیل اور محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کے جارہےہیں۔اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اے ڈی سی جی اٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں۔