کوئٹہ،15 مئی (اے پی پی ):34ویں نیشنل گیمز کےسلسلے میں مردوں کے ہاکی مقابلوں میں آرمی اور نیوی نے اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔
34ویں نیشنل گیمز کے چوتھے روز مردوں کے ہاکی کے دو میچز کھیلے گئے، پہلا میچ آرمی اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا، بلوچستان نے دسویں منٹ میں گول کیا تاہم آرمی کے کھلاڑیوں نے بلوچستان کو بے بس کرتے ہوئے پہلے ہاف میں تین گول داغ دیئے، میچ کے دوسرے ہاف میں بھی آرمی کے کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا اور مزید تین گول کر کے میچ ایک کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا جبکہ ایونٹ کا دوسرا میچ نیو ی اور خیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا گیا،نیوی نے ایک سخت مقابلے کے بعد یہ میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔