کوئٹہ،17 مئی (اے پی پی)؛ 34 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں خواتین بیڈمنٹن کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق نے ایچ ای سی کی فریال اور خدیجہ ناصر کو شکست دے دی جبکہ آرمی کی امامہ عثمان اور منال طارق نے سندھ کی روشین اعجاز اور مریم اعوان کو ریٹائرڈ ہرٹ سے ہرا دیا ۔آرمی کی عمارہ اشتیاق اور الجہ طارق نے پنجاب کی زبیرہ اسلام اور کنز الایمان کو شکست دے دی۔