آئندہ آنے والی نسلوں کو سموکنگ سے بچانے کیلئے وزارت اطلاعات کو عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، نثار احمد چیمہ

3

اسلام آباد۔31مئی  (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی نثار احمد چیمہ نے دنیا میں منائے جانے والے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی آئندہ آنے والی نسلوں کو اس لعنت سے بچانے کیلئے وزارت اطلاعات کو عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں  ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا کہ دنیا میں نوسموکنگ ڈے منایا جا رہا ہے، اس سے انتہائی مہلک امراض جنم لے رہے ہیں، وزارت اطلاعات کو ہدایت کی جائے کہ اس کے خلاف آگاہی مہم چلائے، بجٹ  میں سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مشروبات کی بوتلیں بھی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں ان پر بھی ٹیکس میں اضافہ کیا جائے۔