اوکاڑہ ؛ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ڈی پی او

19

اوکاڑہ،25مئی( اے پی پی):  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے کہا کہ  ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نےیوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے کانسٹیبل آصف شہید کے گھر پہنچنے پرکیا۔  ڈی پی او کانسٹیبل آصف شہید کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور شفقت سے ان کے سروں پر ہاتھ رکھا۔

ڈی پی او  نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔