باکسر عثمان وزیر کا بڑا اعلان، ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ  کو ‘کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور لالک جان شہید’ سے منسوب کردیا

7

اسلام آباد،25 مئی (اے پی پی ): ملک میں باکسنگ کے حوالے سے باکسر عثمان وزیر کا بڑا اعلان، پاک آرمی اورحکومت  گلگت بلتستان  کے تعاون سے چوبیس جون کو گلگت میں ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ  کو ‘کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور لالک جان شہید’ سے منسوب کردیا اور کہا کہ  9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں  آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب  پاک فوج کے  شہداء کے نام کرتا ہوں۔

جمعرارت کو یہاں   پریس کانفرنس سے خظاب میں عثمان وزیر نے  یوم تکریم شہدا کے موقع  پر تمام فورسز کے شہداء  کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج تک جیتے گئے اپنے تمام ٹائٹل پاکستانی شہداء سے منسوب کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ  9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔

  عثمان وزیر نے کہا کہ پاک آرمی اورحکومت  گلگت بلتستان کے تعاون سے   چوبیس جون  کو ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور لالک جان شہید نشان حیدر کے نام  کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب  ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن بنا تو خواہش تھی کی پاکستان بڑے عالمی ایونٹ کی بھی میزبانی کرے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ پہلی بار پاکستان میں ہوگی جس میں  تیرہ ممالک کی شرکت  کریں گی جبکہ  چیمپئن شپ کا انعقاد  گلگت میں  کیا جائے گا جہاں اپنا ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کروں گا۔

عثمان وزیر نے بتایا کہ ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں تنزانیہ کے حریف سےسخت مقابلہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی فائیٹ بھی اس انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں ۔