جیکب آباد،جے یو آئی کی جانب سے افواج پاکستان کی حمایت میں ریلی

24

جیکب آباد،22مئی(اے پی پی): تحصیل ٹھل میں جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی سربراہی میں پاک فوج کی حمایت میں مین بازار سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی،ریلی میں جے یو آئی کے کارکناں نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے، شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر زندہ باد اور جے یو آء سربراہ مولانا فضل الرحمن زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے خلاف پلاننگ کے تحت مہم چلائی گئی ہے،ہم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں، بیرونی طاقتوں سے واحد پاک فوج ہی نے ہمیں محفوظ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کررہی ہے ۔