رحیم یار خان،25 مئی (اے پی پی ): یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے پولیس لائن میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی پیش کی گئی اور ملک پاکستان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گی ۔
تقریب میں برگیڈیئر یحیی عثمان ،ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل،ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان شکیل احمد بھٹی، پولیس ملازمین،ممبران امن کمیٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس مو قع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں،ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔