روسی تجارتی وفد کا ٹیکسپو 2023 کا دورہ ، مصنوعات کے معیارکو تسلی بخش قرار دیا

24

 

کراچی، 27 مئی (اے پی پی): روس کے ایک تجارتی وفد نے ہفتہ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں چوتھی بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات کی قیمتوں اور معیار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

 اے پی پی سے بات کرتے ہوئے روس کی سیما لینڈ کمپنی کے بزنس ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ کترینہ ٹِسن نے کہا کہ یہ ان کا پاکستان کا پانچواں اور ٹیکسپو کا پہلا دورہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں صنعت کاروں کی تعداد شاندار تھی۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ، ہمارے دونوں ممالک روس اور پاکستان کے درمیان واقعی اچھا کاروبار اور اچھے تعلقات ہوں گے۔

ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں تک پہنچنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کترینہ ٹِسن نے کہا کہ ایکسپو کے اختتام  پرتمام تکنیکی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اس پر کام کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آکر واقعی خوشی ہوئی،تمام لوگ بہت مہمان نواز تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کی کاروباری برادری مل کر ترقی کریں گی اور توقعات پر پورا اتریں گی۔

وفد کے دیگر ارکان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں اور اگلی بار بھی آنے  کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے کوششوں کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔