رینالہ خورد زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے تین مزدور جانبحق

13

رینالہ خورد،24مئی(اے پی پی):نواحی علاقے اسلام پور میں ایک دیہاتی کے گھرمیں کمرے کی تعمیر  کی جاری تھی اورمزدور کام کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک کمرے کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے تین مزدور50سالہ اشرف،45سالہ ذوالفقاراور25سالہ شکیل دب گئے اور سر میں شدید ضربات کے باعث موقع پر ہی جانبحق ہوگئے ۔

ریسکیو1122نے نعشوں کو ملبے سے نکال کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاہے۔