سکھر؛وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ سے واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل سیکرٹری ووفد کی ملاقات

2

سکھر،31مئی(اے پی پی ): وفاقی وزیربرائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ سے واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل سیکرٹری شجاعت علی گھمرو نے  بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔شجاع گھمرو نے نو منتخب یونین عہدیداروں سے وفاقی وزیر کی تعارفی ملاقات کروائی اور مزدوروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے سید خورشید شاہ کو آگاہ کیا، سید خورشید شاہ نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ واپڈا ہائیڈرو یونین کے صدر عبد الطیف نظامانی ایک بہترین لیڈر ہیں۔ انہوں نے ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے عبد الطیف نظامی سے بات بھی کی اور انکے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ واپڈا یونین کا یہ ایک بہترین فیصلہ ہے جس سے نوجوانوں کو آ گے لیڈ کرنے کا موقع فراہم کیاگیا ہے۔

 س موقع پر نو منتخب ریجنل جنرل سیکرٹری شجاعت علی گھمرو نے وفاقی وزیرکو مزدوروں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کے موجودہ مہنگائی کے اس دور میں واپڈا کا پینل ہسپتال ہونا انتہائی ضروری ہے جبکہ سیپکو میں نئی بھرتیاں ہونی چاہئیں تاکہ لائن مین پر جو کام کا اضافی بوجھ ہے وہ کم ہو سکے۔

سید خورشید شاہ نے تمام مسائل سننے کے بعد نو منتخب یونین ریجنل سیکرٹری شجاعت علی گھمرو کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ مزدور دوستوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں ہم ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں۔