شیخوپورہ؛انٹرچینج ناظر لبانہ کے قریب کھڑے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی

12

شیخوپورہ،19مئی(اے پی پی): لاہور ملتان موٹروے پر انٹرچینج ناظر لبانہ کے قریب کھڑے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو 1122 کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔