عارف والا، 25مئی (اے پی پی ): یوم تکریم شہداء کے سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور پرائیویٹ نجی کالج کی جانب سے پرنسپل کالج پروفیسر عبدالحق کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، ریلی مختلف راستوں سے گزر کر واپس کالج پہنچ کر پرامن اختتام پذیر ہوگئی۔
ریلی میں شرکاء، اساتذہ و طالب علموں نے ہاتھوں میں پینا فلیکس اٹھا رکھے جن پر پاک فوج کی حمایت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تحریریں درج تھیں۔