ملتان؛ عید قربان سے قبل شہر بھرمیں بھرپور صفائی آپریشن جاری

41

ملتان، 18 مئی(اے پی پی ):عید قربان سے قبل شہر اولیاء میں بھرپور صفائی آپریشن جاری ہے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی بھاری مشینری پلاٹوں اور گراؤنڈز کلئیر کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا اور کمپنی کی حدود کے حوالے سے آگاہی بورڈز نصب کرنے کے احکامات جاری کئے، شہریوں کی سہولت کیلئے بورڈز پر متقلعہ اداروں کے صفائی شکایات نمبر آویزاں کرنے کی ہدایات بھی جاری کی۔

 شاہد یعقوب نے کہا کہ کوڑا منتقل کرنے والی آپریشنل گاڑیوں کو ڈھانپنے کیلئے ترپالین فراہم کردی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید قربان پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے لینڈ فل سائٹ کی اپ گریڈیشن شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا یونین کونسلز کیلئے نئے ڈسٹ بن اور کنٹینرز بھی تیار کئے جارہے ہیں۔