ملتان؛ یومِ تکریم شہداءِ  پر گھنٹہ گھرچوک میں  سول سوسائٹی  کیجانب سے  ریلی نکالی گئی

9

ملتان،25 مئی (اے پی پی ): یومِ تکریم شہداءِ پر گھنٹہ گھر  چوک پر سول سوسائٹی  کیجانب  سے  ریلی

نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاٗ نے  کہا کہ  اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں اور زمین پر کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے۔

اس موقع پر  پاکستانی پرچموں کے ساتھ، پاک فوج اور پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں بچوں اور نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی ۔