نوشہرہ ورکاں؛ذخیرہ کئے گئے گندم کے 2ہزارسے زائد تھیلے برآمد

1

نوشہرہ ورکاں، 30 مئی  ( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر  گندم خرید کا ہدف پورا کرنے کے لئے کوشاں، گندم کے 2ہزارسے زائد تھیلے برآمد کرکے محکمہ خوراک کے حوالہ کردیئے۔

   اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدرنے المکہ رائس ملز اور پنجاب رائس ملز پر چھاپہ مارااورالمکہ رائس سے 16سو50تھیلے جبکہ پنجاب رائس ملز سے 6سوکے تھیلے برآمد کرکے محکمہ خوراک کے حوالہ کردیئے۔ تھیلوں کی گندم خرید سنٹر نوشہرہ ورکاں منتقلی شروع کردی گئی ہے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حکومت  کی طرف سے گندم خرید کا دیا گیا ہدف پوراکرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ذخیرہ اندوزی سے اسلام نے بھی منع کیا ہے اورایسا کرنا قانونی طور پر بھی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے اور سمگل کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام افراد ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے ہدف پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کی اطلاع کریں اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔