وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ برطانیہ کیلئے لندن پہنچ گئے، شاہ برطانیہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی میں شرکت کریں گے

12

لندن ۔3مئی  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ برطانیہ کیلئے لندن پہنچ گئے۔لندن پہنچنے پر پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر اور برطانیہ کے وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بادشاہ برطانیہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت میں  شرکت کریں گے جہاں وزیراعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران لندن میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔