وفاقی محتسب کے حکم سے بزرگ خاتون کو سات سال بعد انشورنس کمپنی سے کلیم کی رقم  کا چیک مل گیا

5

ملتان،19 مئی(اے پی پی):نذیر بیگم نامی خاتون کی درخواست پر وفاقی محتسب ملتان آفس کے سینئر انوسٹگیشن آفیسر زاہد ملک نے پندرہ دن کی قلیل مدت میں انشورنس کلیم کی مد میں مبلغ آٹھ لاکھ تین ہزار کا چیک خاتون کو دلوا دیا، جس پر خاتون نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسکے بیٹے نے 2005 میں انشورنس پالیسی خریدی تھی جبکہ اسکی وفات 2015 میں ہوئی، جب  سے اسٹیٹ لائف دفتر کے دھکے کھا رہی تھی، وفاقی محتسب کے آفس پہنچتے ہی 15 دن میں اسکی داد رسی کروائی گئی، اور اسے انشورنس کلیم کی رقم مل گئی ۔