وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا اچانک دورہ عازمین حج کی پرواز میں تاخیرکا نوٹس

9

اسلام آباد: 25مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سینیٹر طلحہ محمود نے پورٹل پر رجسٹرڈ عازمین حج کی شکایات میں اضافے کے بعد رات گئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا۔

سینیٹر طلحہ محمودشکایات پر عازمین حج کے خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لئے ذاتی طور پر ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں سعودی ایئر لائنز کی اس پرواز (SV-3723) میں تاخیر کی وجہ سے ہونے والی زحمت سے متعلق پوچھا جس سے 339 عازمین کا ایک اہم گروپ متاثر ہوا۔یہ عازمین حج اپنی روانگی کا انتظار کر رہے تھے۔

 حج آپریشن میں روانی کو یقینی بنانے کےلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لیا ۔

انہوں نے اس پربات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کی کسی قسم کی زحمت برداشت نہیں کر سکتے لہٰذا 339 عازمین حج کو فوری طور پر ہوٹلوں میں منتقل کرنے کا انتظام کیا جارہاہے۔