پاراچنار،25 مئی (اے پی پی ): یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ڈی سی کرم سیف الاسلام نے کی ۔ریلی کے شرکاء نے شہداء پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سراہا اور سلام پیش کیا۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، آئی ایس آئی زندہ باد اور پاکستان شہداء زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی ڈی سی چوک سے کرم پریس کلب پاراچنار تک نکالی گئی۔