چترال ؛ آغوش یتیم خانہ میں زیر کفالت بچوں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد

5

 

چترال،26 مئی  (اے پی پی ) :چترال میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے  والا ادارہ آغوش  میں زیر کفالت یتیم بچوں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے ایک ڈونر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس کانفرنس میں تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈونر کانفرنس کا بنیادی مقصد ان یتیم بچوں کی کفالت کیلئے مخٰیر حضرات  کا توجہ مرکوز کرانا تھا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن کے  ضلعی صدر عبد الحق نے  کہا کہ ہمارے رضاکار مصیبت کے ہر گھڑی میں حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ متاثرہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سات محتلف سیکٹرز میں کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے آغوش مرکز میں 47 یتیم بچے  زیر کفالت ہیں جن کی تعلیم و تربیت سے لیکر  کھانے پینے،لباس، پیزار،علاج معالجے اور رہائش کا بندوبست بھی باالکل مفت کی جاتی ہے، اسی طرح فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت53 بچوں اور بچیوں کا  گھروں میں کفالت اور تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

تقریب سے الخدمت  فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل پاکستان  سید وقاص انجم جعفری،صدر الخدمت خیبر پحتون خواہ خالد وقاص، مرکزی ایجوکیشن ڈائریکٹر جبران بلوچ اور مغفرت شاہ وغیرہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈونر بلکہ اونر چاہئے  تاکہ اس یتیم خانے کو  اپنے گھر کی طرح  اور یہاں زیر کفالت یتیم بچوں  اور بچیوں کو اپنے  بچوں کی طرح کفالت کرے۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبد الحق نے  تمام مخٰیر حضرات کا شکریہ ادا کیا  جنہوں نے ایک سے لیکر چار یتیم بچوں  کی کفالت کی ذمہ داری  قبول کی۔اس تنظیم کے رضاکار ولی الرحمان  نے بھی صاحب حیثیت لوگوں سے امداد کی اپیل کی۔ ڈونر کانفرنس مولانا جمشید کے دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوئی جس میں  کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔