چنیوٹ ؛   نئے تعمیر ہونے والے جوڈیشل ڈسٹرکٹ کمپلیکس  کی عمارت کا افتتاح 

10

 

چنیوٹ ،31 مئی (اے پی پی ): چیف جسٹس لاہور  ہائی کورٹ  امیر خان بھٹی  نے  جھمرہ روڈ پرنئے تعمیر ہونے والے جوڈیشل ڈسٹرکٹ کمپلیکس  کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا ہے ۔

چیف جسٹس امیر خان بھٹی نے   جوڈیشل کمپلیکس  کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا ا۔انہیں  نئے تعمیر ہونے والے جوڈیشل کمپلیکس  کے بارے میں بر یفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا  کہ کمپلیکس  پونے دو ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا، یہ کمپلیکس  167 کنال اراضی پر مشتمل ہوگا ۔

جوڈیشل  کمپلیکس    کی   افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس  امیر خان بھٹی نے کہا ہے کہ جوڈیشل  کمپلیکس   کی ضلع چنیوٹ کو بہت زیادہ ضرورت ہے، جوڈیشل کمپلیکس  تعمیر ہونے سے وکلا برادری کے بہت سے مسائل حل ہوں گے۔

 تقریب میں ججز سمیت وکلا کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر بار ظفرمینر سنگرا اور سیکرٹری جنرل بار شاہد یعقوب  سمیت   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نزیر چوہدری، ڈی سی چنیوٹ محمد   آ صف رضا  اور ڈی پی او چنیوٹ  وسیم ریاض خان بھی موجود تھے۔