کرک؛  یوم شہدائے تکریم ،یادگار شہداء پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی

10

کرک،25 مئی (اے پی پی ) : ملک بھر کی طرح ضلع کرک میں بھی یوم شہدائے تکریم قومی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا۔ یوم شہدائے تکریم کے حوالے سے  پولیس لائن ہیڈ کوارٹر  میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

 اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ناظر حسین اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس لائن میں یادگار شہداء پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور افسران نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

افسران نے اس موقع پر شہدائے پولیس سمیت ملک وقوم کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی۔انہوں نے  کہا کہ ہم ہر موقع پر اپنے شہداء کو یاد رکھیں گے، شہداء کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت آج ملک خداداد امن کا گہوارہ ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں شہداء کے بلند درجات کیلئے قرآن خوانی بھی کی گئی  جبکہ اس کے علاؤہ ضلع کرک میں یوم شہدائے پاکستان کے تکریم کی مناسبت سے مختلف سرکاری ونجی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی میں حصوصی پروگرامات منعقد ہوئے اور کرک سٹی بازار سمیت ضلع کے دیگر تحصیلوں میں پولیس انتظامیہ اور عوامی حلقوں کی جناب سے واک اور ریلیاں نکالی گئی۔