کمشنر ملتان ڈویژن کی نشترٹو ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی میں مشینری انسٹال کرانے کی ہدایت

49

ملتان۔30مئی  (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئرعامرخٹک نےنشتر2 ہسپتال  کے  زیر تعمیر کارڈیالوجی بلاک کادورہ کیااوربریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں میگافنڈزفراہم کررہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال فلوزپرفوری طورپرمشینری انسٹال کروائیں اور ہسپتال میں سائن بورڈ اور نام کی تختیاں لگائی جائیں۔ اس موقع پر ایکسئین بلڈنگ حیدر علی نے کارڈیالوجی ہسپتال بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گراونڈ  اور فرسٹ فلورمکمل کردیئے گئے ہیں، واش رومزبھی تکمیل کےمراحل میں ہیں،او پی ڈی کے 40 کمرے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کارڈیالوجی کا توسیعی بلاک 30 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پرایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ ، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ، وی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر اقبال، ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسد، اسسٹنٹ کمشنرز سیمل مشتاق، عامر افتخاراورمتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔