کوہلو ، 25 مئی(اے پی پی): کوہلو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی ختم نبوت چوک سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے شہید جسٹس نواز مری چوک پر آکر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کے شرکاء نے شہداء کی یاد میں بینرز ،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جبکہ شہر کی فضاء پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
ونگ کمانڈر میوند رائفل لیفٹیننٹ کرنل عمران نذیر نے کہا کہ شہداء اور ان کے خاندانوں سے عزت وتکریم کا رشتہ ہمیشہ رہے گا۔
حاجی میر بہار خان مری نے کہا کہ شہداء پاکستان قوم کا فخر ہیں تکریم ہر فرد پر لازمی ہے۔
وڈیرہ ربنواز ژنگ نے کہا کہ شہداء پاک فوج کی بدولت ہم چین سے آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔
عمر فاروق زرکون نے کہا کہ شہداء کے یادگاروں کی حفاظت اور ان کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی ، قوم اپنا فرض سمجھتی ہے ۔
وڈیرہ غازیخان پوادی نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں ، افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،قومی سلامتی کے لیے دی گئی قربانیوں کی بدولت ارض پاک کی طرف آج کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔
مصری خان مری نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔
ریلی میں ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عمران نذیر, قبائلی رہنماؤں حاجی میر بہار خان مری ، وڈیرہ ربنواز ژنگ ، عمر فاروق زرکون ، وڈیرہ غازیخان پوادی ، وڈیرہ ربنواز پوادی ، وڈیرہ میران مری اور یوتھ صدر مصری خان مری سمیت قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔