اوکاڑہ، 25 مئی (اے پی پی):گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں یوم تکریم شہداء پاکستان کا انعقادکیاگیا۔یوم تکریم شہداء کے حوالے سے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی سے تقریب کا آغاز کیا اور اپنے خطاب میں افواج پاکستان اور پولیس کے لیے شہید ہونے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور شہداء کی لازوال قربانیوں اور غازیان وطن کی بہادری اور جرات کی بدولت ہماری سرحدیں ناقابل تسخیر ہیں-انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولتی۔
سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج اور پولیس سمیت تمام فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے شہداء کے ورثاء کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں طالبات نے ملی ترانے پیش کئے۔آخر میں ملکی ترقی خوشحالی اوراستحکام کے لئے دعا کی گئی۔