ہرنائی،عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض احمد

9

ہرنائی،19مئی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکڑفیاض احمد مستوئی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ڈی ایچ او آفس میں ویکسینٹرز کی ماہانہ ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر مظفر مری ،ڈی ایس وی غلام فاروق ،اے ایس وی سیف سمیت دیگرویکسینٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع ویکسینیٹرز نے اپنے مسائل اور فیلڈ کے دوران درپیش صورتحال بیان کیئے۔

 ڈی ایچ او ہرنائی نے کہا کہ ویکسینیٹرز اپنے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے دلجوئی کے ساتھ ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں، غیر حاضر عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے عمل کو مکمل اور احداف کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیئے جائیں۔